About Us

Read in English
ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ، ہنڈا موٹرز کمپنی لمیٹڈ جاپان اور اٹلس گروپ آف کمپنیز،پاکستان کی باہمی شراکت داری ہے۔ کمپنی کا آغاز04نومبر1992کو ہوا جبکہ باہمی شراکت داری کے معائدے پر دستخط 05اگست1993کو کیے گئے۔ اس سلسلے میں مینوفکیچرنگ کا آغاز17اپریل1993کو کیا گیا اور 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیرات اور مشینوں کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اسمبلی لائن سے پہلی کار 26مئی1994کو تیار ہوئی۔ سر کاری طور پر اس کا افتتاح جناب سردار فاروق احمد خان لغاری، صدر ِ پاکستان نے کیا۔ اس موقع پر ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے صدر جناب کاواماتو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی اسٹاک ایکسچینج میں درج شدہ ہے۔ 14جولائی1994کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چھ عدد ڈیلرشپ کے تحت کار کی بکنگ کا با قائدہ آغاز ہوا۔ ڈیلر شپ میں توسیع کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، فی الوقت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کمپنی کے اکیس 3S (سیلز، سروس اور اسپیئر پارٹس)، اٹھارہ 2S(سروس اور اسپیئر پارٹس)اور پانچ1S(اسپیئر پارٹس)اتھارائزڈ ڈیلر شپس نیٹ ورک خدمات انجام دے رہے ہیں۔
1994سے پروڈکشن کے آغاز سے لے کر، کمپنی 12جولائی2012تک 200,000سے زائد کاریں فروخت کر چکی ہے۔
تمام ڈیلر شپس ہنڈا ورلڈ کے واضح کردہ معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ مقامی پارٹس کا تناسب حکومتی پالیسیوں کے مطابق ہوتا ہے۔ مقامی وینڈرز پرزہ جات کو مقامی طور پر تیار کرنے مسلسل سرگرم ِ عمل ہیں۔مقامی پرزہ جات کے معیار کا معائنہ سخت ترین بین الاقوامی اسٹینڈرز کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ہم اپنے معزز کسٹمرز کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ سر گرداں رہتے ہیں۔ کمپنی اپنے کسٹمرز کو متواتر سروس مہیا کرنے کے لیے باقاعدگی سے سروس مہم کا انعقاد کرتی ہے تا کہ سروسسے متعلق کسٹمرز کی ضروریات با آسانی پوری کی جا سکیں۔ جس سے ہمارے کسٹمر ز کا ہماری کار پر اعتماد بڑھتا ہے، اور اس کا اندازہ ہمارے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔ کسٹمرز کا اعتماد اور اطمینان حاصل کرنا ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان)لمیٹڈ کی اولین ترجیح ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان)لمیٹڈ کا عزم اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انہیں قیمت کا بہترین مصرف مہیا کرتا ہے۔ فی الوقت، ہم ہنڈا اکارڈ، ہنڈا CR-V، ہنڈا HR-V، ہنڈا سوک (چار ماڈلز)، ہنڈا سٹی Aspire(چار ماڈلز)،ہنڈا سٹی (چار ماڈلز)اور ہبڈا BR-V(دو ماڈلز) رنگوں کی وسیع رینج اور جدید ترین تکنیکی خصوصیات کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

کمپنی کا پروفائل

وژن

دنیا بھر میں لوگوں کے ساتھ خوشیوں کی شراکت داری سے ایک ایسی کمپنی بننا جس کا وجود معاشرہ خود چاہتا ہو، بہترین رفتار،کفایتی قیمت اور کم کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی حامل ایسی مصنوعات کی تیاری جو کسٹمرز کی خوشیوں میں بھرپور اضافہ کرے۔

کمپنی رجسٹریشن نمبر: 0028815
نیشنل ٹیکس نمبر: 0829237-0

فیکٹری/مرکزی دفتر

43کلو میٹر، ملتان روڈ، منگا منڈی، لاہور Ph: (042) 35384671-80, Fax: (042) 35384691-92 E-mail: info@honda.com.pk

رجسٹرڈ آفس:

1۔میکلوڈ روڈ، لاہور Ph: (042) 37225015-17, Fax: (042) 37233518

ریجنل دفاتر

1۔لاہور آفس

ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان)لمیٹڈ ایشیا ء ہاؤس،19-C & D، بلاکL، گلبرگIII، مین فیروز پورروڈ، لاہور Ph: (042) 35694851-3 Fax: (042) 35694854

2۔کراچی آفس

ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان)لمیٹڈ C-16، کے ڈی اے اسکیم نمبر1، کار ساز روڈ، کراچی

3۔ اسلام آباد آفس

ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان)لمیٹڈ، (ریجنل آفس اسلام آباد، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی، پلاٹ نمبر 14، ایسٹ اینڈ بلاک، اتاترک ایونیو، بلیو ایریا، اسلام آباد)

ایسوسی ایٹیڈ کمپنیز

اٹلس ہنڈا لمیٹڈ

اٹلس بیٹری لمیٹڈ

اٹلس انجینئرنگ لمیٹڈ

اٹلس آٹوز پارٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ

اٹلس پاور لمیٹڈ

اٹلس انشورنس لمیٹڈ

اٹلس ایسیٹ منیجمنٹ

شیرازی یٹریڈنگ کمپنی(پرائیوٹ ) لمیٹڈ

اٹلس ورلڈ وائڈ

اٹلس وینچر

ہنڈا اٹلس پاور لمیٹڈ

اٹلس میٹلز پرائیوٹ لمیٹڈ

اٹلس فاؤنڈیشن

شیرازی کیپیٹل (پرائیوٹ ) لمیٹڈ

شیرازی پرائیوٹ لمیٹڈ

شیرازی انویسمٹنٹس(پرائیوٹ ) لمیٹڈ


بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب یوسف ایچ شیرازی چیئرمین
جناب ٹاؤچی ایشی یامہ پریزنٹ / سی ای او
جناب عامر ایچ شیرازی ڈائریکٹر اور سنئیر ایڈوائزر
جناب کینیچی ماٹسو
جناب شجیرو یامازاکی
جناب اکیرامُورایاما
جناب محمد نعیم خان
جناب ندیم ارشد الہی
جناب یاسوٹاکا اُدا

آڈیٹ کمیٹی

جناب عامر ایچ شیرازی چیئرمین
جناب شجیرو یاما
جناب اکیرامُورایاما
جناب محمد نعیم خان
جناب ندیم ارشد الہی
جناب ہمود الرحمن سیکرٹری

کمپنی سیکرٹری

جناب مقصود الرحمن رحمانی

Jamapunji

ڈائریکٹرز کی تفصیلی پروفالز

ڈائریکٹرپروفالز

چیف فنانشل آفیسر

جناب احمد عمیر واجد

ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ

جناب ہمود الرحمن

شیئر ہولڈنگ کا پیٹرن

31 مارچ 2016کا شیئر ہولڈنگ پیٹرن

31 مارچ 2015کا شیئر ہولڈنگ پیٹرن

ڈائریکٹرز کا انتخاب

غیر معمولی اجلاس ِ عام کا نوٹس (ڈائریکٹرز کا انتخاب)

ممبرز کی جانب سے پراکسیزکا جمع کروانا

امیدواروں کا تفصیلی پروفائل

پراکسی فارم

شیئر ہولڈرز کی فہرست اور ان کے پتے

سٹاک ایکسچینج میں ہنڈا اٹلس کار (پاکستان) کا نشان

HCAR

کمپنی لسٹڈ ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج www.psx.com.pk

سالانہ رپورٹس / عبوری اکاؤنٹس / مالیاتی سرخیاں یہاں.

مالیاتی سرخیان

آخری دس سال ایک نظر میں

ای میل کے ذریعے مالیاتی سٹیٹمینٹ کا حصول

تعمیل سرٹیفکیٹ

2017 کے لئے تعمیل سرٹیفکیٹ

2016 کے لئے تعمیل سرٹیفکیٹ

آمدنی فی حصص

31 مارچ 2016 24.90 روپے

31 مارچ 2015 22.15 روپے

31 مارچ 2014 7.52 روپے

قیمت کمائی تناسب

31 مارچ 2016 10.1 گنا

31 مارچ 2015 8.3 گنا

31 مارچ 2014 7.3 گنا

بریک اپ ویلیو فی حصص

31 مارچ 2016 56 روپے

31 مارچ 2015 36 روپے

31 مارچ 2014 17 روپے

قانونی مشیر

کار نیلئس لین اور مفتی
بخاری عزیز اور کمپنی

آڈیٹرز

اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

شیئر رجسٹررار

حمید مجید ایسوسی ایٹس (پرائیوٹ )لمیٹڈ ایچ ایم ہاوس 7 بنک سکوار لاہور Tel: 042-37235081-82

لین دین کےلیئے آزادانہ حصص

Total Paid up Shares - 142,800,000
31 مارچ 2017 25166147
31 مارچ 2016 25113673
31 مارچ 2015 25070563
31 مارچ 2014 24971933

کسی بھی قسم کی شکایات کے سلسلے میں رابطہ کریں

مقصود الرحمن رحمانی وائس پریزیڈنٹ اینڈ کمپنی سیکرٹری
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ 43 کلومیٹر ملتان روڈ لاہور Ph: 042-35384671-80, maqsood@honda.com.pk

SECPسرمایہ کار میں شکایات کے لیے ملاخظہ کریں

http://www.secp.gov.pk/ComplaintForm1.asp

نوٹسس

AGM Notice from Account of 2016

AGM Notice from Account of 2015

رکنیت

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری www.lcci.org.pk
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسو سی ایشن (PAMA) www.pama.org.pk
ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) www.efp.org.pk

اعلانات وضاحتیں

نہیں

اہم واقعات

5اگست1992            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے ساتھ باہمی شراکت داری کا معاہدہ
4نومبر1992            ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان)لمیٹڈ کا آغاز
17اپریل1992            تعمیرات کا آغاز
31مارچ1994            سول ورک اور پلانٹ اور اوزاروں کی تنصیب کے کام کی تکمیل
1اپریل1994            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے ساتھ تکنیکی معاونت کے معاہدے پر دستخط
26مئی1994            پہلی کار کی تیاری
31جولائی 1994            صدر پاکستان کی جانب سے افتتاح
13جولائی1994            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے صدر جناب کاواموٹو کا دورہ
16جولائی1994            کمرشل پروڈکشن کا آغاز
10اکتوبر1994            شیئرز کا عوامی اجراء
10جنوری1996            سوک96کا لانچ
22جنوری1997            ہنڈا سٹی کار کا لانچ
1اکتوبر1998            ہنڈا موٹر کمپنی کی 50ویں سالگرہ
28جنوری1999            پاکستان کی پہلی سن روف کار سول VTIاوریل کا لانچ
13اپریل1999            ISO 9002سرٹیفکیشن کا حصول
20جنوری2000            PGM-Fiٹیکنالوجی کے ساتھ نئے سٹی ماڈل کا لانچ
22مارچ2001            نئے ہنڈا سوک ماڈل کا لانچ
23اگست2003            نئے ہنڈا سوک ماڈل کا لانچ
13ستمبر2003            50.000ویں کار کی تیاری
15ستمبر2003            ISO 14001سرٹیفکیشن کا حصول
11اگست2005            ہنڈا اکارڈ کےCBUماڈل کا لانچ
21دسمبر2005            100,000ویں کار کی تیاری
14جنوری2006            ہنڈا سٹی کے نئے ماڈل کا لانچ
7جولائی2006            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے پریذیڈنٹ جناب تاکیو فوکوئی کا دورہ
29جولائی2006            1800ccوالے نئے ہنڈا سوک کے ماڈل کا لانچ
31دسمبر2006            50,000یونٹس سالانہ کے توسیعی منصوبے کا حصول
27اگست2007            100فیصد رائٹ شیئرز کا اجراء
20جولائی2008            ہنڈا اکارڈاورCRVکے نئے ماڈل کا لانچ
31جنوری2009            تھرڈ جنریشن ہنڈا سٹی کا لانچ
27نومبر2010            پہلے1-Sاسپیئر پارٹس ڈیلرشپ کا افتتاح
1مارچ2012            ہنڈاCVRنئے ماڈل کا لانچ
12اپریل2012            لاہور میں 3S ڈیلر شپ کا افتتاح
29اپریل2012            100,000ویں ہنڈا سٹی کار کی تیاری
2مئی2012            ہنڈا سٹی ایسپائر کا لانچ
12جولائی2012            200,000ویں کار کی تیاری
18ستمبر2012            نئی ہنڈا سوک ماڈل کا لانچ
01اپریل 2013            "You buy a Honda We plant a Tree"کا آغاز
17اپریل2013            ہنڈا سٹی ایسپائر 1.5Lکا لانچ
15جون2013            نئی کی جانب سے نئی اکارڈ متعارف کروائی گئیPossibly Perfect:
25اگست2013            ہنڈا یوم ِ آزادی گالف کپ
31اکتوبر2013            ہنڈا وینڈر کانفرنس 2013 "Together"
10دسمبر2013            ہنڈا کی 20ویں سالگرہ کا جشن
18دسمبر2013            ہنڈا نے پاکستان میں اسٹائلش اسپورٹس ہائبرڈ CR-Zلانچ کی
10دسمبر2013            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے پریذیڈنٹ جناب تاکا نوبو کا دورہ
16اکتوبر2014            evolvedہنڈا سٹی"So much more for nothing more"کا لانچ
11جنوری2016            نئی ہنڈا HRV "Elegantly Sporty"کا لانچ
22جولائی2016            نئی 10thجنریشن ہنڈا سوک"Creating New Era"کا لانچ
21اکتوبر2016            ہنڈا موٹر کارپوریشن لمیٹڈ جاپان کے پریذیڈنٹ جناب تاکاہیرو ہچی گو کا دورہ
17 اپریل 2017            ہنڈا سٹی کی لانچ
21 اپریل 2017            نئی ہنڈا BRV کا لانچ